واسا کی عوامی شکایات کے ازالہ اورڈی سلٹنگ مہم جاری

منگل 7 اپریل 2020 20:27

ملتان ۔ 07اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو کی ہدایت پر کورونا وائرس خطرے کے باوجود واسا شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پیش پیش ہے منگل کے روز بھی مختلف سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں شکایات کا ازالہ کرنے میں سرگرم رہیں اور مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی نکاسی آب سے متعلق درجنوں کمپلینٹس کاازالہ کیا گیا جبکہ نکاسی آب سے متعلق شکایات موئثر انداز سے دور کرنے کے لیے سیوریج ڈویژنوں میں خصوصی ڈی سلٹنگ مہم کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے سوموار اور منگل کی درمیانی شب شہر بھر کے مختلف علاقوں میں خصوصی ڈی سلٹنگ ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی کی گئی اور مختلف سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں جاری ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

جس پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے اور آپریشنل سٹاف کو ڈیوٹی کے بعد کلورین ملے پانی سے اپنی دھلائی صفائی کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں