ڈبل سواری اوردفعہ 144کی خلاف ورزی پر17ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے چالان

بدھ 8 اپریل 2020 22:17

ملتان ۔ 08اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب نے عید گاہ سیکٹر، بوسن روڈ سیکٹراور کچہری سمیت متعدد سیکٹرز کا دورہ کیا۔چیف ٹریفک آفیسر نے خانیوال روڈ، گھنٹہ گھر روڈاور کچہری روڈپر ناکہ جات کابھی وزٹ کیا اور تمام سرکل افسران ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی نگرانی میں دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنائیں۔

سی ٹی او ملتان کی ڈبل سواری رکشوں اور گاڑی میں دو سے زائد سوار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت ۔لاک ڈاؤن کے دوران مستثنیٰ افراد کو نہ روکا جائے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب تک17200 گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے ہیںاور 1700 گاڑیاں ، رکشے اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانہ جات میں بند کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کاروائی کا مقصد ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی نقل وحرکت کو محدود کیا جا ئے۔ چیف ٹریفک آفیسر ملتان نے شہریوں سے استدعا بھی کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے گھروں تک محدود رہیں ۔ شہری بلاوجہ اور غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریںاورصرف ایمرجنسی کی صورت میں سڑک پر آئیں۔شہری عالمی وباء کے خطرات کو سنجیدگی سے لیں۔ پنجاب حکومت کی ہدایات پر عمل کریںاور آپ کی حفاظت کی خاطر سڑکوں موجود ٹریفک وارڈنز کے ساتھ تعاون کریں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں