مئی اور جون کے ماہانہ اور سالانہ ریکوری اہداف کا حصول ممکن بنانے کے لئے فیلڈ میں نکلیں،اخلاق قادری

جمعہ 29 مئی 2020 17:51

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) چیف انجینئر ا واینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو محمد اخلاق قادری نے کہا ہے کہ ایس ڈی اوزاور ایکسین مئی اور جون کے ماہانہ اور سالانہ ریکوری اہداف کا حصول ممکن بنانے کے لئے فیلڈ میں نکلیں ۔افسران ٹیوب ویل صارفین سے واجبات /بقایاجات وصول کرنے کے لئے آپریشن کریں ۔ رننگ اور ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات وصول کئے جائیں ۔

ڈیڈڈیفالٹرز کے ناموں سے نصب دیگر کنکشنزفوری طورپر منقطع کئے جائیں ۔وہ ساہیوال سرکل کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی اوز بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کریں اور جرمانے عائد کرکے وصولی بھی ممکن بنائی جائے ۔ مقدمات کے اندراج کے لئے ضلعی انتظامیہ اورپولیس حکام سے رابطے کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر نے کہا کہ کوروناوائرس کے باعث صارفین کی آن لائن ، ٹیلی فونز پر درج ہونے والی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیاجائے ۔

ایکسین روزانہ کی بنیاد پر سب ڈویژنوں کے شکایات مراکز میں چیکنگ کریں اور سٹاف کی کارکردگی مانیٹرکریں ۔ ٹرانسفارمرز کی بروقت بیلنسنگ اور مینٹی نینس کرکے جلنے سے بچایاجائے اور ٹرانسفارمرز مینٹی نینس رجسٹر بنایاجائے جس میں کام کی تفصیلات درج کی جائیں ۔ انہوں نے ساہیوال سرکل کی تمام سب ڈویژنوں کے لائن لاسز میں کمی کرنے اور میٹروں کی سٹرپس محفوظ بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر ساہیوال سرکل محمد سرور مغل ،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد ناصر فانی اور ساہیوال سرکل کے تمام افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں