گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے

جمعہ 29 مئی 2020 18:32

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) گرین بیلٹس پر سایہ دار درختوں کی شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ میٹرو گرین بیلٹ پر پو دوں کے ساتھ سا تھ سایہ دار درختوں کی شجرکاری کا آغازکر دیا ہے۔مقا می در ختوں کی شجرکاری کر رہے ہیں. جو گرمی کو بر داشت کر سکیں اور ماحول کو ٹھنڈا بھی رکھنے میں مدد دیں۔

(جاری ہے)

ڈایر یکٹر جنر ل پارکس اینڈ ہا رٹی کلچر اتھارٹی ملتان قمر زمان قیصر انی نے مزید کہا کہ ٹر مینیلیا, ارجن,بکاین,سکھ چین املتاس اور اشوک کی شجرکاری کر رہے ہیں۔

دھو بی گھاٹ کو بہتر حا لت میں بحال کر رہے ہیں۔ پارکوں کی تزئین و آرائش کے لئے ملازمین تندہی سے ذمہ د ار یاں سر انجام دے رہے ہیں۔نونمبر چوک, عید گاہ گرین بیلٹ اور ہا ئی کورٹ گرین بیلٹس کی طرح دیگر گرین بیلٹس کی خو بصورتی پر بھر پو ر توجہ دے رہے ہیں۔اس موقع پر میٹرو روٹ گرین بیلٹ پر گھاس اور درجن سے زائد درختوں کی شجرکاری بھی کی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں