10 جونیئر کلرکوں سمیت 18 ملازمین کی تعیناتی کے احکامات جاری

جمعہ 29 مئی 2020 18:32

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی میں ترقی پانے والے 10 جونیئر کلرکوں سمیت 18 ملازمین کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی پی سی کے تحت سکیل 11 کے جن 10 جونیئر کلرکوں کو گریڈ 14 میں سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں ناہید ضیاء، محمد افضل شامی، محمد ریاض، عدنان نور ، محمد اکرم خان، منیر حسین، صبیحہ اشرف ، زوریز ولیم، ارسلان اختر ، صائمہ امین کے نام شامل ہیں جبکہ دیگر ملازمین میں گریڈ 1 کے دو سکرول سارٹر غلام فرید اور منیر احمد کو گریڈ 9 میں ریکوری اسسٹنٹ کے عہدے پر، گریڈ 5 کے پلمبر جاوید خان کو گریڈ 7 میں لیکج سپروائزر کے عہدے پر اور گریڈ 4 کے 5 فٹرز محمد اشرف، مظہر علی شاہ، محمد شفیع، مسرور حسین اور احمد یار کو گریڈ 5 میں پلمبر کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں