ملتان ،کورونا وائرس سے ایک اور نوجوان ڈاکٹر جاں بحق

بدھ 5 اگست 2020 23:06

ملتان ۔05 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) کورونا کے خلاف گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زندگی کی جنگ لڑنے والا نشتر ہسپتال کے نیورالوجی وارڈ کا 28سالہ نوجوان ڈاکٹر مزمل عباس جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

نشتر ہسپتال ذرائع کے مطابق نیورو سرجن ڈاکٹر مزمل عباس وارڈ نمبر 14میں اپنی ڈیوٹی کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہوئے ۔ انہیں پہلے چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں قائم سی سی یو وارڈ منتقل کیا گیا ۔ تا ہم بعد ازاں ڈاکٹر مزمل عباس کے کہنے پر انہیں طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ شفٹ کردیا گیا ۔ جہاں وہ آج بدھ کے روز جان کی بازی ہار گئے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں