مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیاہے، چانڈیو

بدھ 5 اگست 2020 23:26

ملتان ۔05 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) یوم استحصال کشمیرکے حوالے سے واسا ہیڈآفس شمس آباد میںمنعقدہ تقریب میں منیجنگ ڈائر یکٹرواسا نسیم خالد چانڈیو ،ڈائریکٹر انجینئرنگ مشتاق احمد خان ،ڈائریکٹر ایڈمن موسی خان ،ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،غازی یونین (سی بی اے )کے صدر ملک وحید رجوانہ سمیت سیوریج ،واٹر سپلائی ،ڈسپوزل اسٹیشنز کے افسران وملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں کشمیریوں سے اظہار استحصال کے لیے منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو کی سربراہی میں واساہیڈ آفس شمس آباد سے قمر شہید چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیروں کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے کے نعروں پر مشتمل پینا فلیکس اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے اس دوران شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی شدید مزمت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر ایم ڈی واسا نسیم خالد چانڈیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے لاک ڈائون کو 366 روز ہو چکے ہیں عالمی برادری خصوصاًمسلم امہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کر فیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے انہوں نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم نے یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں سے جس یکجہتی کا اظہار کیا ہے ان تاریخی لمحات کی مثال نہیں ملتی انشاء اللہ بہت جلد کشمیریوں کو بھارتی جبر سے نجات ملے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے بھی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت منیجر پروکیورمنٹ علیم خان نے کی۔کمپنی منیجر علیم خان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بہن بھائی گزشتہ نصف صدی سے بھارتی ظلم ، جبر اور استحصال کا شکار ہیں،حکومت نے پوری دنیا کے سامنے مودی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کردیا ہے،پوری قوم کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتی ہے۔کشمیریوں کی تحریک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے۔کشمیریوں کی آزادی کا سورج جلد طلو ع ہونیوالا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں