لائن لاسز میں کمی اور مستقبل میں بجلی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہائی ٹینشن فیڈرز کی4منصوبے مکمل

جمعرات 6 اگست 2020 17:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے،لائن لاسز میں کمی، مستقبل میں بجلی ضروریات پوری کرنے اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی استعدادکار کے اضافے کے لئے ہائی ٹینشن (ایچ ٹی)فیڈرز کی4منصوبے مکمل کئے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل پر11 کروڑ79لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔

(جاری ہے)

جولائی 2020ء کے دوران میپکو خانیوال سرکل کے زیر انتظام 11KVکولڈسٹوریج فیڈرکی تکمیل پر2کروڑ25لاکھ96ہزار روپے لاگت آئی ۔ بہاولنگرسرکل کے 11KVیتیم والا اوروینس فیڈرزکی تکمیل پر ایک کروڑ97لاکھ60ہزارروپے،ڈیرہ غازی خان سرکل کے 11KVکوٹ موہی فیڈر کی تکمیل پر 2کروڑ82لاکھ54ہزارروپے ، رحیم یار خان سرکل کے 11KVسکارپ9فیڈر تکمیل پر 4 کروڑ73لاکھ64ہزارروپے لاگت آئی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں