کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث جشن آزادی کی تقریبات میں نیاجوش وخروش

بدھ 12 اگست 2020 14:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) جشن آزادی کی تقریبات اس مرتبہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی کے باعث نئے جوش وخروش کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں جہاں مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے تقریبات ،چراغاں اور میلوں کااہتمام کیاگیا ہے وہیں بعض نجی ادارے بھی ان تقریبات کے لیے مختلف تیاریاں کررہے ہیں۔

10اگست کے بعد مختلف مقامات پر سیمینارز، مذاکرے،ملی نغموں کے مقابلے اور دیگر تقریبات شروع ہوچکی ہیں۔حکومت کی جانب سے کورونا سے بچائو کے لیے جوایس اوپیز جاری کیے گئے ان تقریبات میں انہیں بھی مدنظررکھا جارہاہے۔ سماجی رہنماء زہرہ سجاد زیدی نے اے پی پی کوبتایا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے پوری قوم لاک ڈائون کاشکارتھی اور جس طرح ہم نے عیدیں اور دیگر تقریبات لاک ڈائون کے دوران منائیں اس کے بعد گمان تھا کہ شاید جشن آزادی بھی روایتی انداز میں نہیں منایا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

معروف ماہر تعلیم ہاشم خان نے کہاکہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کانتیجہ ہے اورہمیں اس کی حفاظت کرنی ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر جہاں ہم آزادی کے ہیروز کو یاد کررہے ہیں وہیں ہمیں اس موقع پر کورونا کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے مسیحائوں کوبھی یاد رکھنا ہوگا۔انہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کردیا۔ پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں