میپکو ٹیموں نے ملتان شہر میں 10بجلی چوروںکو پکڑ لیا، لاکھوں روپے جرمانہ

بدھ 23 ستمبر 2020 00:09

ملتان ۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ملتان شہر میں 10بجلی چوروں کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں دیدی گئیں ۔لاکھوں روپے جرمانہ عائد ۔ایس ڈی او بوسن روڈسب ڈویژن محمد بلال کی سربراہی میں ٹیم نے بستی جھرکل پور میں چھاپہ مارکر محمد اقبال، محمد بخش اور ریاض کو ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور انہیں مجموعی طورپر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او قصبہ مڑل سب ڈویژن کاظم اعوان کی سربراہی میں ٹیم نے چاہ صادق والا میں منیراحمد کو میٹر میں لوپ لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ۔ ایس ڈی او گلگشت سب ڈویژن شیخ محمد عمران نے زکریاٹائون میں تین بجلی چوروں شکیل الرحمن، اخلاق احمد اور محمدا صغر کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا ۔ ایس ڈی او گلبرگ سب ڈویژن محمد سلیم شاد کی سربراہی میں ٹیم نے شریف پورہ میں چیکنگ کے دوران تین صارفین حبیب الرحمن، سجاد حسین اور عبدالرحمن کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا ۔ ایس ڈی اوز کی جانب سے تمام بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستیں دیدی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں