حضرت بہاء الدین زکریا ملتانی کے عرس کے موقع پرصفائی کا عملہ تین شفٹوں میں تعینات

بدھ 23 ستمبر 2020 15:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) حضرت غوث بہاالدین زکریا ملتانی کے عرس کے موقع پربہترین صفائی کے لئے پلان پر عمل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی کے لئے 50 ورکرز تعینات کر دیئے ہیں۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالطیف خان نے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ صفائی عملے کو تین شفٹوں میں تعینات کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہر شفٹ کو صفائی اور چھڑکاو کے لئے مشینری فراہم کر دی گئی ہے اور عرس کے موقع پر کمپنی کی طرف سے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں کیمپ لگایا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زائرین کی رہائش گاہوں اورقلعہ کے اطراف کی سڑکوں کی بھرپور صفائی کی جارہی ہے،مزار کو آنیوالی سڑکوں کے دونوں سائیڈز پرچونے کی لائننگ لگا دی گئی ہیں ،اس کے علاوہ عرس کے ایام میں قلعہ کو آنیوالی تمام سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو جاری رہے گا جبکہ ڈپٹی منیجر آپریشنز جبیب اللہ ظفر کو صفائی کے حوالے سے کمپنی کا فوکل پرسن مقرر کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں