کارڈیالوجی ہسپتال پر مریضوں کادباؤ کم کرنے کیلئے فلٹر کلینک کا قیام زیر غور ہے،کمشنرملتان

بدھ 23 ستمبر 2020 15:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں۔پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں روزانہ ہزاروں مریض شفایاب ہورہے ہیں۔ ہسپتال پر دباؤ کم کرنے کیلئے فلٹر کلینک کا قیام زیر غور ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کارڈیالوجی ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے ہسپتال میں ادویات کے سٹاک اور میسر سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی بارے بھی مریضوں سے دریافت کیا۔کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹرز پیغمبری شعبے سے وابستہ ہیں۔یہ انسانوں کی تکالیف کا ازالہ بھی کرتے ہیں اور انکی کونسلنگ بھی کرتے ہیں۔انکی خدمات قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے بارے کوشاں ہے۔

صحت کے تمام پراجیکٹس کی فنڈنگ کی جارہی ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارڈیالوجی ہسپتال ڈاکٹر رانا الطاف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 ارب روپے سے زائد کا 208 بیڈز اور او پی ڈی پر مشتمل کارڈیالوجی نیو بلاک تیار کیا جارہا ہے جس کو جون 2023 میں آپریشنل کر دیا جائے گا۔ ایمرجنسی انخلاء 2 ماہ میں مکمل کرکے فعال کردی جائے گی۔بعد ازاں کمشنر جاوید اختر محمود نے زیر تعمیر کارڈیالوجی بلاک کا بھی دورہ کیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں