میپکوٹیموںنے ایک روزمیں 152بجلی چورپکڑے لیے،35لاکھ روپے جرمانہ

منگل 29 ستمبر 2020 21:50

ملتان ۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموںنے ایک روز میں ریجن بھر میں152بجلی چور پکڑ لئے ۔2 لاکھ37ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر35لاکھ76 روپے جرمانہ عائد۔ایک ایف آئی آردرج ۔28ستمبر 2020ء کو ملتان میں36گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو32608 یونٹس چوری کرنے پر590602 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں19 گھریلواورکمرشل صارفین کو25860یونٹس چوری کرنے پر402131روپے جرمانہ،وہاڑی میں12گھریلواور کمرشل صارفین کو 10493یونٹس چوری کرنے پر201996روپے جرمانہ ،بہاولپور میں16 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو80256یونٹس چوری کرنے پر912400 روپے جرمانہ ، ساہیوال میں15 گھریلو، ٹیوب ویل اوردیگر کیٹگریزکے صارفین کو 14499یونٹس چوری کرنے پر263389 روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں23 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو42282یونٹس چوری کرنے پر518500روپے جرمانہ،مظفرگڑھ میں15گھریلواورکمرشل صارفین کو14119یونٹس چوری کرنے پر257500 روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج ،بہاولنگر میں10گھریلوصارفین کو7005یونٹس چوری کرنے پر116410 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں6گھریلوصارفین کو 11863یونٹس چوری کرنے پر313553روپے جرمانہ عائدکیا گیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں