آصف عرف عاصوماچھیا گینگ کے تین ملزمان گرفتار،کار،ٹریکٹرزاوراسلحہ برآمد

منگل 29 ستمبر 2020 23:26

ملتان ۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد حسن رضا خان کی ہدایت پر پولیس تھانہ بہائوالدین زکریا نے کارروائی کرتے ہوئے آصف عرف عاصو ماچھیا گینگ کے تین ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گینگ کے ملزمان میں آصف عرف عاصو ماچھیا قوم بلوچ سکنہ کڑی مردان مظفرگرھ، عامر ولد جابر علی قوم بلوچ سکنہ کڑی مردان مظفرگرھ،وسیم ولد ظفرقوم بلوچ سکنہ کڑی مردان مظفرگرھ شامل ہیں ۔

گرفتار ملزمان سے ایک عدد ہنڈا کار اور 2عدد ٹریکٹر کل مالیتی 39 لاکھ روپے جبکہ 2عدد پسٹل معہ گولیاں برآمد کئے گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے رابری اور موٹر سائیکل چوری سمیت تھانہ بی زیڈ کے 5 مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔گرفتار ملزمان سے دوران تفتیش مزید برآمدگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں