ملتان، ای خدمت سنٹر عوامی اہمیت کا منصوبہ ہے جسے جلد فنکشنل کیا جائے، کمشنر جاوید اختر

بدھ 30 ستمبر 2020 13:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژنل انتظامیہ ای خدمت سنٹر کی فعالی بارے متحرک ہوگئی۔کمشنر جاوید اختر محمودنے ای خدمت سنٹر کا دورہ کیا۔کمشنرملتان نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب خطے کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ ای خدمت سنٹر عوامی اہمیت کا منصوبہ ہے جسے جلد فنکشنل کیا جائے۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ ای خدمت سنٹر میں پلکن، املتاس کے تیار درخت لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

منیجر سائوتھ عدنان ظفر نے اس موقع پر کمشنرملتان کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ151 ملین روپے کی لاگت سے تیار ای خدمت سنٹر 8 کنال 9 مرلے پر محیط ہے جس میںشہریوں کو 78 سروسز ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ای خدمت سنٹر میں 30 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں جبکہ ای خدمت سنٹر میں 32 سروسز صرف کنسٹرکشن سیکٹر سے منسلک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹر میں سٹاف تعینات کیا جاچکا ہے اوران کا تربیتی سیشن جاری ہے۔ ای خدمت سنٹر میں بینک آف پنجاب فعال ہوچکا ہے۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنٹر میں داخل ہوتے ہی فرنٹ ڈیسک شہریوں کو مکمل معاونت فراہم کرے گا۔ اس موقع پرڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی، مینجر سنٹر عبدالروف موجودبھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں