میپکونے مختلف کیٹیگریزکے 1482ڈیلی ویجز ملازمین کی مدت میں توسیع کردی

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 20:03

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مختلف کیٹیگریز کے ڈیلی ویجز پر خدمات سرانجام دینے والے 1482ملازمین کی مدت ملازمت میں 30ستمبر2021 تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹریڈمن میپکو ہیڈکوارٹر ملتان محمد ایوب کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق میپکو کے شعبہ ای آر پی، میٹریل منیجمنٹ، آپریشن سرکلوں، ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس، کنسٹرکشن اور گرڈسسٹم کنسٹرکشن میں خدمات سرانجام دینے والے ڈیلی ویجز کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں