ایک روزمیں 233بجلی چورپکڑے گئے ،67لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 20:03

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ر یجن بھر میں233بجلی چور پکڑ لئے۔3 لا کھ71ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر67 لاکھ 34 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ایک ایف آئی آردرج۔16اکتوبر2020ئ کو ملتان میں83گھریلو،کمرشل،صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو171005یونٹس چوری کرنے پر 3524239روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں41 گھریلوورکمرشل صارفین کوو54831یونٹس چوری کرنے پر664404روپے جرمانہ،وہاڑی میں 9 گھریلو اور ٹیوب ویل صارفین کو17638یونٹس چوری کرنے پر273284روپے جرمانہ، بہاولپور میں17گھریلوصارفین کو23938یونٹس چوری کرنے پر427968 روپے جرمانہ ، ساہیوال میں22گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو32177یونٹس چوری کرنے پر462817روپے جرمانہ ، رحیم یار خان میں22 گھریلوصارفین کو17737 یونٹس چوری کرنے پر302600روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج،مظفرگڑھ میں17گھریلواورکمرشل صارفین کو21070یونٹس چوری کرنے پر 355632 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 7گھریلوصارفین کو6511 یونٹس چوری کرنے پر96680روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں15گھریلوصارفین کو26360یونٹس چوری کرنے پر 626837 روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں