خواجہ سلیمان صدیقی ۔۔۔خیرمقدم

شاہد محمود انصاری کی چیئرمین دارالامان تقرری کاخیرمقدم

بدھ 28 اکتوبر 2020 18:52

ملتان۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :معروف صنعتکار میاں احسن رشیداورمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ شاہد محمود انصاری کی چیئرمین دارالامان تقرری قابل ستائش ہے کیونکہ شاہد محمود انصاری سماجی دنیا میں ایک فعال ،متحرک اور عملی جدوجہد کا بہترین نمونہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہد محمود انصاری کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی اور اظہار تشکر کے سلسلے میں اپنی نیک خواہشات کے اظہار کے طورپر پھولوں کا گلدستہ دینے کے موقع پر کیا۔

جبکہ اس موقع پر نامزد چیئرمین شاہد محمودانصاری نے کہا ہے کہ میاں احسن رشید اوران کے ادارے نے ہمیشہ میری سماجی سرگرمیوںکو نہ صرف سپورٹ کیا بلکہ میرے لیے حوصلہ کا باعث بھی بنے اسی طرح تاجربرادری کی سرپرستی بھی میرے لیے حوصلہ کا باعث ہےں انہی مخیر شخصیات کی سرپرستی میں ادارہ دارالامان کی اپ لفٹنگ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤئے کار لاؤں گا

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں