پولیس نے اغواءہونے والے شہری کوبازیاب کرالیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:18

ملتان۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) :تھانہ نیوملتان پولیس نے قذافی چوک فلائی اوور سے اغوائ ہونے والے شہری کو بازیاب کروا لیا۔ترجمان ملتان پولیس کے مطابق 9اکتوبر کو شہری محمد افضل ساجد نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسکے بیٹے شعیب ساجد چوک قذافی فلائی اوور کے قریب 4 مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر کو اغواکر لیا اور بازیابی کے لئے 12 لاکھ روپے بطور تاوان طلب کر رہے ہیں،جس پر تھانہ نیو ملتان پولیس مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

سی پی او ملتان محمدحسن رضاخان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی کو فوری بازیاب کروانے کا حکم دیا۔مغوی کی بازیابی کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن رب نواز تلہ کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی اور ایس ایچ او نیو ملتان سب انسپکٹر فیضان علی رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت سے کام کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور تمام ضروری ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مغوی شعیب ساجد کو پشاور سے بازیاب کروا لیا ۔ جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں