آرپی او کا اردل روم۔ 7انسپکٹر ملازمت سے برطرف،4پولیس اہلکاروں کی برطرفی برقرار

جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:29

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) : ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے اردل روم لگایا اور اختیارات سے تجاوزکرنے اورفرائض میں غفلت پر 2 انسپکٹر،2 سب انسپکٹر اور 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کوملازمت سے برطرف کردیاجبکہ چار کانسٹیبلان کی برطرفی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے ضلع لودھراں کے پولیس ملازمین کی اردل روم میں اپیلوں کی سماعت کی اور فرائص سے غفلت برتنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر سزائیں دیں وسیم احمد خان نے کہا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کا کڑا موثر نظام موجود ہے کسی کو بھی اپنے اختیار سے تجاوز کرنے اور فرائض سے غفلت برتنے کی اجازت نہیں اپیلوں کی سماعت کے دوران آر پی او وسیم احمد خان نے 2انسپکٹر شاہد لطیف اور سعید احمد کو فرائض میں غفلت برتنے اور اختیار سے تجاوز کرنے، اسی طرح سب انسپکٹر محمد فرازاور عبدالغفار کو اختیارات سے تجاوز کرنے،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد خالد،محمد اقبال اور محمد ارشاد کو بھی فرائض میں غفلت برتنے اور اختیار سے تجاوز کے مرتکب پائے جانے پر ملازمت سے برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

آر پی او نے پولیس کانسٹیبلان محمد بشیر،منور علی،محمد عباس اور محمد اشفاق کی برطرفی کے ڈی پی اوکے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمت پر بحالی کی اپیلیں مسترد کر دیں جبکہ کانسٹیبل محمد ارشد،عثمان اصغر،ڈرائیور کانسٹیبل سیف الرحمان اور ڈرائیور کانسٹیبل عطا حسین کی اپیلوں کو منظور کر لیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں