وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا حلقہ 156 ملتان کا ہنگامی دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ْوزیر خارجہ نے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں

اتوار 22 نومبر 2020 17:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے حلقہ 156 ملتان کا ہنگامی دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے کے میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کی نوعیت کا جائزہ لیتے رہے،کارکنان اور عوام الناس وزیر خارجہ مخدوم کو اس عوامی انداز میں، اپنے درمیان موجود پا کر فرت ،جذبات میں نعرے لگاتے رہے ،وزیر خارجہ نے یونین کونسل 17 میں کارکنان سے ملاقات کی،وزیر خارجہ نے حلقے کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں،وزیر خارجہ نے حلقے کے باسیوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کارکنان، ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،حلقے کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،اپنے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کرتا رہوں گا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں