الیکٹرانکس کے گودام میں آتشزدگی ،لاکھوں روپے مالیت کانقصان

منگل 24 نومبر 2020 19:42

ملتان ۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :ملتان کے علاقے گلستان چوک معصوم شاہ روڈ پر واقع الیکٹرانک کے گودام میں شارٹ سرکٹ کی باعث آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کاقیمتی سامان جل کرخاکسترہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122کے مطابق فائربریگیڈکی 8گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیااورملحقہ گھروں کوآگ کی لپیٹ میں آنے سے بچالیا۔سٹورکے مالک ملک عمران نے بتایاکہ نقصان کا تخمینہ لگایاجارہاہے ۔اس موقع پرلوگوں کی بڑی تعدادموقع پرجمع ہوگئی ۔


متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں