پی ڈیم ایم ملتان جلسہ،یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج

منگل 1 دسمبر 2020 23:37

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ضلعی انتظامیہ نے ساؤنڈ ایکٹ اور کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تھانہ پرانی کوتوالی میں درج کرایا گیا ہے، مقدمہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کا جلسہ منعقد کرانے پر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دائر مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیچاروں بیٹوں سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے، ان افراد کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ اور کرونا ایس اوپیز خلاف ورزی کی دفعات شامل کیں گئیں ہیں،اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم جلسے میں آتشبازی سے لگنے والی آگ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے، آتشبازی سے باعث لگنے والی آگ کی ایف آئی آر بھی کوتوالی تھانے میں درج کی گئی ہے، جس میں لیگی رہنما شاہد محمود خان سمیت ایک سو پچاس سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ گزشتہ رات گودام میں آگ جلسہ کارکنان کی وجہ سے لگی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں