کمشنر ملتان ڈویژن نے ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپ دیا

بدھ 2 دسمبر 2020 14:34

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے ڈپٹی کمشنرز کو سکیموں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ 10 دسمبر تک نئی سکیموں کی نشاندہی اور 15 جنوری کو ٹینڈر کی بھی ڈیڈ لائن دیدی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 20 جنوری 2021 کو ورک آرڈر جاری کرنا لازم ہوگاجبکہ سیپ 3 کی سکیمیں 31 مئی 2021 تک مکمل کرنا لازم ہونگی ۔

ڈویژن میں سیپ1 کی 1650 ملین کی 853 سکیمیں شروع کی گئیں جن میں متعدد مکمل کرلی گئیں۔ ملتان ڈویژن کے باسیوں کیلئے ترقی کے شعبے میں اچھی خبریں سامنے آگئیں۔وفاق کی جانب سے سیپ 3 کیلئے حکومت پنجاب کو فنڈز جاری کردیئے گئے ۔حکومت پنجاب نے کمشنرز سے نئی ترقیاتی سکیمیں طلب کر لیں ۔ملتان ڈویژن میں سیپ 2 کی 1650 ملین کی 721 سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ پائیدار ترقیاتی اہداف فیز 3 میں وفاق کی جانب سے پنجاب کو 11 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن کی ترقی کیلئے 3 سالہ ترقیاتی منصوبے مانگ لئے ۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو 3 سالوں کی ترقیاتی سکیمیں بنانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ صحت،تعلیم خاص کر فنی تعلیم کو فوکس کیا جائے ۔ملتان شہر کی ترقی کیلئے ملتان پیکج مکمل ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو عوام کے مسائل کا ادراک ہے۔ انہوں نے ڈویژن کی ترقی کا ٹاسک دیا ہے ۔ترقیاتی سکیمیں بنا کر شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کریں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں