ملتان میں جلد ہی گھڑ سواری کلب کی کلاسیں شروع کی جائیں گی، کمشنرملتان

جمعرات 3 دسمبر 2020 16:08

ملتان میں جلد ہی گھڑ سواری کلب کی کلاسیں شروع کی جائیں گی، کمشنرملتان
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے ملتان پبلک سکول کی اپ گریڈیشن بارے عملی اقدامات کا آغاز کردیا۔کمشنر ملتان نے ملتان پبلک سکول گرلز برانچ میں کیفیٹیریا کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ6.7 ملین لاگت سے 10 مرلے پر کیفے  ٹیریا تعمیر کیا جارہا ہے۔ کیفیٹیریا کو 6 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

تعمیراتی کام کی شفافیت میں کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملتان پبلک سکول اہم تعلیمی ادارہ ہے، ہر شعبے کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔سکول کو نامور اور کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔بہترین نتائج کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔انفراسٹرکچرکی بہتری کیساتھ تدریسی نظام کی بہتری کی ضرورت ہے۔کیفے  ٹیریا میں 70طالبات کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ملتان میں جلد ہی گھڑ سواری کلب کی کلاسیں شروع کی جائیں گی۔کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے سکول میں ٹرمینیریا کا تیار درخت بھی لگایا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی اور سکول انتظامیہ بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں