میپکو،ایک دن میں 62بجلی چورپکڑے گئے ،10لاکھ سے زائد جرمانہ

پیر 4 جنوری 2021 19:28

ملتان ۔4جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2021ء) :ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹاسک فورسزنے ایک روزمیں ریجن بھر میں 62 بجلی چور پکڑ لئے۔63 ہزاریونٹس چوری کرنے پر 10لاکھ48ہزارروپے جرمانہ عائد۔2جنوری 2021کے دوران ملتان میں 15گھریلو اور صنعتی صارفین کو17323یونٹس چوری کرنے پر339644روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی خان میں 14گھریلو صارفین کو17036یونٹس چوری کرنے پر247279 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور میں 3گھریلوصارفین کو2147 یونٹس چوری کرنے پر33600 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 11 گھریلوصارفین کو8811یونٹس چوری کرنے پر128085 روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان میں 5 گھریلو صارفین کو8805یونٹس چوری کرنے پر170000روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ میں 7 گھریلوصارفین کو4442یونٹس چوری کرنے پر59450روپے جرمانہ عائد، بہاولنگر میں 7گھریلوصارفین کو4760یونٹس چوری کرنے پر70610روپے جرمانہ عائدکیاگیا۔



ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں