ملتان،نشتر ہسپتال میں کورونا کی مریضہ کا انتقال

اتوار 17 جنوری 2021 16:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) ملتان کے نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کی مریضہ انتقال کرگئیں۔فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق کورونا وائرس کی مریضہ گزشتہ کچھ دنوں سے نشتر ہسپتال میں زیرِعلاج تھیں۔ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ اس وقت نشترہسپتال میں کورونا وائرس کے 35 مریض زیرِعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 951 ہو گئی ہے، جبکہ کٴْل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 73 لاکھ 68 ہزار 622 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 34 ہزار 701 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 373 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 4 لاکھ 73 ہزار 639 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں