زندہ قومیں قومی اہمیت کی اشیااوریادداشتوں کو محفوظ رکھتی ہیں،پروفیسر ڈاکٹرمنصوراکبرکنڈی

بدھ 20 جنوری 2021 17:57

ملتان ۔20جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2021ء) :زندہ قومیں اپنے ماضی کی یادداشتوں ودستاویزات اورقومی اہمیت کی اشیا کومحفوظ رکھتی ہیں ۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان کی ہدایت پرنیشنل آرکائیوآف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد مظہر سعید اوران کے وفد سے بہاوالدین زکریایونیورسٹی میں میٹنگ کے موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمنصوراکبرکنڈی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ان اشیاءکے محفوظ کرنے سے تنقیدی اورتاریخی شعوربیدارہوتاہے اورسماجی علوم کی تحقیق میں پیش رفت ہوتی ہے ۔میٹنگ میں زکریایونیورسٹی میں آرکائیوآف پاکستان کافرنٹ ڈیسک قائم کرنے پراتفاق کیاگیا۔


متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں