ملتان ،ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم کا آغاز یکم فروری سے ہو گا

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:51

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم کا آغاز یکم فروری سے ہو گا،15 روزہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے ، ضلع ملتان میں10 لاکھ بچوں کی ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے،اس بارے میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی زیر صدارت ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

ایم پی اے قاسم خان لنگاہ نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی جب کہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی،ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم کامیاب بنانے کے لئے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

ٹائیفائیڈ جیسے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے بچوں کے والدین اپنا کردار ادا کریں۔

عامر خٹک نے کہا کہ ملتان صوبہ کے ان 12 اضلاع میں شامل ہے جن میں ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم شروع کی جارہی ہے،مہم کی کامیابی کے لئے شہریوں میں آگاہی مہم جاری رکھی جائے۔اس سلسلہ میں 29 جنوری کو گھنٹہ گھر میں ہونیوالے آگاہی سیمنار میں خود شرکت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مہم کی کامیابی کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،میں خود فیلڈ میں مہم کو مانیٹر کرونگا اور ٹائیفائیڈ مہم کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ملتان شہر کی 65 یونین کونسلوں میں مہم شروع کی جا رہی ہے،تمام ورکرز کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم یونیسف کے تعاون سے شروع کی جارہی ہے،تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگز مکمل کر لی گئی ہیں،مہم کی کامیابی کے لئی14 سو سے زائد ڈاکٹرز،ورکرز اور سوشل موبلائزر حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں