جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے احکامات

جمعرات 6 مئی 2021 14:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 6 مئی2021ء) سیکرٹری ہائوسنگ لیاقت علی چٹھہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام سکیموں کو فوری فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے  گئے ۔جمعرات کے روز کوہ سلمان میں جاری صاف پانی کی سکیموں کا جائز ہ لیتے ہوئے سیکرٹری ہائوسنگ لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ صاف پانی اور سیوریج جنوبی پنجاب کے بڑے مسائل ہے۔

جن کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے دور افتتادہ مقامات کے دورہ مسلسل جاری ہے۔ صاف پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔عام آدمی کو صاف پانی کی فراہمی ہر طور پر یقینی بنا رہے ہیں۔جنوبی پنجاب خاص طور پر تونسہ اور کوہ سلمان کے دور افتتادہ مقامات میں صاف پانی کی جاری سکیموں کو مکمل کرنے کی پوری کو شش کر رہے ہیں۔اور جو بند سکیمں ہیں جن میں کو ئی خرابی موجود ہیں ان کو ٹھیک کرکے فعال کیا جا رہا ہے،جس کے لیے اقدمات جاری کر دیئے گئے ہیں۔مستقبل میں مزید صاف پانی کے سکیموں کے منصوبے بھی لیں کر ارہے ہیں جن کو جلد ازجلد عملی جامعہ پہنائے گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں