ملتان میں لاک ڈائون خلاف ورزی پر 50 کاروباری مراکز سیل، دو افراد گرفتار ، مقدمات درج

اتوار 9 مئی 2021 12:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2021ء) ملتان میں لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے پر پچاس کاروباری مراکز اور دکانیں سیل کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے مطابق لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے اور کورونا ایس او پیز کو یکسر نظر انداز کرنے پر دو افراد گرفتار اور دو کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے اس کے علاوہ مسافر بسوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13 بسوں کو بھی تحویل میں لیا گیا اور بس مالکان کو 50 ہزار سے زائد جرمانے کئے گئے۔اسی طرح سحری کے اوقات میں دکانیں کھولنے والوں کو ایک لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں