ملتان ،جعلی اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چار میڈیکل اسٹورز سیل

جمعہ 18 جون 2021 21:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) ملتان میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے جعلی اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چار میڈیکل اسٹورز کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت حکام کے مطابق 10 سے زائد میڈیکل اسٹورز کی چیکنگ کی گئی ان میں سے 4 میڈیکل اسٹورز پر ممنوعہ اور جعلی ادویات موجود ہونے پر سیل کیے گئے۔سیل کیے گئے میڈیکل اسٹورز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں