ملتان میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم گرفتار

بدھ 14 جولائی 2021 19:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) ملتان میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ملتان پولیس نے تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے موضع لیلیٰ پور میں3 روز قبل 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم اکرام کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے 11 جولائی کو بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں