تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر اشیائے خوردونوش کے نرخ طے کئے جائیں،کمشنرملتان

سرکاری نرخ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر اشیائے خوردونوش کے نرخ طے کئے جائیں، ڈاکٹر ارشاد احمد

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) کمشنرملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ گنجان آباد علاقوں کیساتھ دور دراز علاقوں میں پرائس مانیٹرنگ کی جائے،سرکاری نرخ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر اشیائے خوردونوش کے نرخ طے کئے جائیں۔ وہ ڈویژنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

کمشنرملتان نے کہاکہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے، سرکاری ریٹ لسٹ واضح آویزاںنہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،شہری080002345 پر مفت کال کر کے گراں فروشوں کی نشاندہی کریں۔ کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈی سی ملتان عامر کریم خاں کو چکن سیل ریٹس کنٹرول کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہر صورت مڈل مین مافیا کی سرکوبی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

اس موقع پر ڈی سی ملتان عامر کریم خاں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان میں 8 سہولت بازار فعال ہیں۔قیمت پورٹل پر تمام شکایات حل کی گئی ہیں۔ماہ ستمبر میں ابتک 13267 چھاپے مارے گئے۔ 25 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔گرانفروشوں کیخلاف 66ایف آئی آر درج کروا کر 80گرانفروش گرفتار کئے گئے اور 17دکانیں سربمہر کی گئیں۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں