پولیس افسران جرائم پیشہ لوگوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کریں،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب

عادی مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سزائیں دلوائی جائیں ، ظفر اقبال اعوان کا اجلا س سے خطاب

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان نے جنوبی پنجاب کے تمام ریجنل پولیس آفیسرزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کو جلد از جلد گرفتار کرائیں اسی طرح فوجی مفروران کو بھی جلد گرفتار کیا جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عادی مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سزائیں دلوائی جائیں تاکہ خطے میں امن و امان برقرار رہے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو جرائم سے پاک کرنا مشن ہے پولیس افسران جرائم پیشہ لوگوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں کو بھی نکالا جائے اختیارات کے غلط استعمال سے لوگوں کا استحصال کرنے والے کرپٹ پولیس افسران کے لئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں کے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف مہم 15تا31 ستمبر تک جاری رہے گی ۔ایڈیشنل آئی جی کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب پولیس نے 102اشتہاری مجرمان، 60عدالتی مفرورگرفتار کئے جبکہ ایک فوجی مفرور کوبھی گرفتار کر کے متعلقہ آرمی افسران کے حوالے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں