ملتان پبلک سکول کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کمشنرملتان

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ کرکے ملتان پبلک سکول کو نامور ادارہ بنائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان پبلک گرلز ، بوائز برانچ کے دورہ کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ادارے کو تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے مثالی بنائیں گے۔انہوں نے گرلز برانچ میں زیر تعمیر کیفے ٹیریا، کلاس رومز کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد بھی ہمراہ ان کے ہمراہ تھے۔بعد ازاں پرنسل ملتان پبلک سکول عظمی خان نے کمشنر کو بریفنگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں