ڈپٹی کمشنر ملتان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، عطائیوں ، بوگس میڈیکل سنٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:41

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خا ن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ ممنوعہ نشہ آور ادویات و انجکشن کی فروخت پر میڈکل سٹور سیل کیے جائیں اور ادویات ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹورز کی سپلائی لائن کی انسپکشن کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زائد المعیاد و ممنوعہ ادویات کی فروخت پر متعدد میڈیکل سٹورز مالکان کے کیسز عدالت ارسال کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرنے حکم دیا کہ عطائیوں اور بوگس میڈیکل سنٹرز کے خلاف بھی کریک ڈاون کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں