پولیو مہم کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 20:05

ملتان۔18ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو 100 فی صد کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے ، اس سلسلے میں پولیو مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی جبکہ 24 ستمبر کو فالو اپ چلایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال میں 3 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو قطرے پلاکر مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی سمیت ضلعی حکام بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ 3 روزہ مہم کے دوران ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔عامر کریم خاں نے کہا کہ بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے گھر گھر مہم کامیاب بنائیں گے ، اس سلسلے میں جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات پر پولیو کیمپ بھی قائم کئے جائیں گے۔


متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں