سات سالہ بچی عروج فاطمہ کے قاتلوں کوفوری ٹریس کرکے قرارواقعی سزا دی جائے ،

اتوار 19 ستمبر 2021 15:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاہے کہ سات سالہ بچی عروج فاطمہ کے قاتلوں کوفوری ٹریس کرکے قرارواقعی سزا دی جائے ۔ وہ گزشتہ روز تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں قتل ہونے والی بچی عروج فاطمہ کے والدین سے اظہار افسوس رہے تھے۔ڈاکٹر اخترملک نے کہاکہ ایسے افرادکامعاشرہ میں رہناکسی خطرہ سے کم نہیں ان کوکسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی، وکلابرادری کوبھی ایسے افراد کاکیس نہیں لڑناچاہیے ان افراد کوہرصورت پھانسی ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرانہوں نے علاقہ ڈی ایس پی اورایس ایچ اوتھانہ شاہ شمس کوطلب کرکے ان کی سرزنش کی اورہدایت کی کہ عروج فاطمہ کے قاتلوں کوجلدازجلدگرفتار کرکے عدالت سے سزادلوائیں تاکہ معاشرے سے ایسے واقعات کی سزاکے بعد معاشرہ ایسے لوگوں سے پاک ہوسکے۔ انہوں نے اس موقع پرفون پرسی پی اوملتان کوبھی روزانہ کی بنیادپراس انکوائری کی اپ ڈیٹ حکومت پنجاب کودینے کی ہدایت کی۔بعدازاں صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے تحریک انصاف کے رہنماومعروف فٹبالرمیاں جاویدقریشی کی اہلیہ اورسابق ڈپٹی میئرسعیدانصاری کے والد،عامرسعیدانصاری کے دادا کی وفات پران سے تعزیت کی اورمرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں