دمدمہ پر خوبصورت فیملی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ

پیر 20 ستمبر 2021 20:27

ملتان۔20ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2021ء) :اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیرمحمودنے کہا ہے کہ دمدمہ پر خوبصورت فیملی تفریح گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے پر دمدمہ سے ملحقہ پوائنٹ پر کافی شاپ اور پارک میں پلے لینڈ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے قلعہ کہنہ اور دمدمہ کا دورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ڈی جی پی ایچ اے نے بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن نے ورکنگ پلان تشکیل دینا شروع کردیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے مزید کہا کہ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کے وژن کے مطابق دمدمہ کو دیدہ زیب بنائیں گے اور دمدمہ کے گرد خوبصورت لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ کی جائے گی۔خواجہ عمیر محمود نے بتایا کہ دمدمہ کافی شاپ پر شہریوں کو معیار اور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں