جنوبی پنجاب میں اشتہاریوں اور مفرور وں کےخلاف مہم جاری ،سات روز کے دوران 1600سے زیادہ ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 ستمبر 2021 13:50

جنوبی پنجاب میں اشتہاریوں اور مفرور وں کےخلاف مہم جاری ،سات روز کے دوران 1600سے زیادہ ملزمان گرفتار
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) اشتہاری مجرمان اور عدالیتی مفرور ملزمان کےخلاف جاری مہم کے پہلے سات روز کے دوران 1600سے زیادہ ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان ملتان پولیس کے مطابق جنوبی پنجاب میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کی شرح میں کمی کے لیے اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن( ر) ظفر اقبال اعوان کے حکم پر جاری 15 روزہ مہم میں اب تک جنوبی پنجاب کی تینوں پولیس رینج ملتان،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں مہم کے پہلے سات روز میں 1058 اشتہاری ملزمان اور 589 عدالتی مفرور گرفتار کئے جا چکے ہیں اس مہم کے دوران اے کیٹیگری کے 77 اور بی کیٹیگری کے 981 ملزمان جبکہ اے کیٹیگری کے 19 اور بی کیٹیگری کے 570 عدالتی مفرور گرفتار ہو چکے ہیں جنوبی پنجاب میں بڑی تعداد میں گرفتاریوں سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں