ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی ملتان احمد حسن کی زیرصدارت پنجاب ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ تربیتی ورکشاپ

ورکشاپ کا مقصد ایسوسی ایشن کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کرنا تھا، ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی اقدام کی تعریف

بدھ 13 اکتوبر 2021 20:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2021ء) ایڈیشنل کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی ملتان احمد حسن کی زیرصدارت پی آر اے ملتان کمشنریٹ میں سائوتھ پنجاب ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود گجر، سینئرنائب صدر اعجاز کریم، جنرل سیکرٹری حسن خان و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا مقصد ایسوسی ایشن کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور یقین دہانی کروائی کہ ریسٹورنٹ مالکان الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کو اپنے سسٹم کے ساتھ منسلک کریں گے اور غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کو اعتماد میں لے کر ادارے کیساتھ رجسٹر کروائیں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر احمد حسن صاحب نے شرکا کو ادارے کی طرف سے ہر طرح کی رہنمائی اور تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر عہدیداران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں