آئندہ موسم گرما میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے توسیع کے منصوبے سردیوں میں مکمل کئے جائیں،چیف ایگزیکٹو میپکو

جمعہ 15 اکتوبر 2021 11:34

آئندہ موسم گرما میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے توسیع کے منصوبے سردیوں میں مکمل کئے جائیں،چیف ایگزیکٹو میپکو
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ صارفین کو آئندہ موسم گرما میں بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سسٹم کی استعدادکار میں توسیع کے منصوبے سردیوں میں مکمل کئے جائیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل، لائنوں /ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، ہائی ٹینشن فیڈرز کی بائفرکیشن /ری ہیبلی ٹیشن اورلوٹینشن سکیموں پر تیزی سے کام کیاجائے۔

وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں ویڈیولنک کے ذریعے ریجن بھر کے سپریٹنڈنگ انجینئرز، ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز سے خطاب کررہے تھے۔انجینئر اکرام الحق نے مزید کہاکہ کریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت لائنوں پر نزدیک سے گزرنے والے درختوں کی کٹائی اور تاروں کی درستگی کے منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

کریش مینٹی نینس پروگرام میں بجلی بندش کے شیڈول پر مقررہ وقت میں کام مکمل کیاجائے اور بجلی کی اضافی بندش سے گریز کیاجائے۔

لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی/پی پی ای پر خصوصی توجہ دی جائے اور حادثات کی شرح صفرکرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر لائن سٹاف کو سیفٹی ایس او پیز بارے آگاہی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ لائن لاسزمیں کمی کرنے اور ریکوری کے 100فیصد اہداف کا حصول یقینی بنانے کے لئے آپریشنل افسران اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔ نااہلی اور سستی کرنے والے اہلکاروں اور افسران کو عہدوں سے فارغ کردیاجائیگا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو ریجن کے تمام آپریشنل افسران کو ہدایت کی کہ رننگ اور مستقل نادہندگان سے واجبات /بقایاجات وصول کرنے کے لئے بلاامتیاز ریکوری مہم چلائی جائے اور عدم ادائیگی پر کنکشنزمنقطع کئے جائیں۔انہوں نے بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عائدکردہ جرمانوں کی رقم وصول کی جائے اور مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں