میپکو،جولائی تا ستمبرکے دوران بارشوں اور فنی وجوہات کی بنا پر خراب اور جلنے والے 80ہزار271میٹرز تبدیل

جمعہ 15 اکتوبر 2021 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2021ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بارشوں اور فنی وجوہات کی بنا پر خراب اور جلنے والے 80ہزار271میٹرز تبدیل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پرتبدیل کئے گئے میٹرز میں 77ہزار363سنگل فیز، 2ہزار881تھری فیز اور 27ایم ڈی آئی شامل ہیں۔

جولائی تا ستمبر 2021 کے دوران ملتان سرکل میں 12ہزار619، ڈی جی خان سرکل میں 4ہزار350، وہاڑی سرکل میں 4ہزار925، بہاولپور سرکل میں 9ہزار 622، ساہیوال سرکل میں 8ہزار501، رحیم یار خان سرکل میں 9ہزار969، مظفرگڑھ سرکل میں 14ہزار161، بہاولنگر سرکل میں 4ہزار461اور خانیوال سرکل میں 11ہزار 663 سنگل اور تھری فیز، ایم ڈی آئی میٹرز تبدیل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں