ملتان، کپاس کی مختلف اقسام پر پڑنے والے موسمی اثرات ،بارشوں کا مطالعہ کرنے کیلئے مصنوعی بارش کا استعمال کا مظاہرہ

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں کپاس کی مختلف اقسام پر پڑنے والے موسمی اثرات خصوصاً بارشوں کا مطالعہ کرنے کے لیے مصنوعی بارش کے استعمال کا مظاہرہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مصنوعی بارشوں کی ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد تجرباتی کھیتوں میں لگی کپاس کی مختلف اقسام پر بارشوں سے پڑنے والے مختلف اثرات مثلاً بیج کے اگائو، کپاس کی کوالٹی، کپا س کا کالا پن،روئی کی رنگت اور کپاس کے ٹینڈوں میں پھپھوندی کی بیماری،جڑی بوٹیوں کا اگائویا کپاس کے کیڑے مکوڑوں پر اس تجربے کی مدد سے ان سب باتوں کا مطالعہ کیا جانا ہے۔

مصنوعی بارشوں کے تجربات سیکپاس کی مختلف اقسام کی ان خصوصیات کا جائزہ لیں سکیں گے کہ کونسی قسم پر بارشوں سے زیادہ نقصان ہوتا ہے اور کونسی قسم کم متاثر ہوتی ہے یا بارشوں کی صورت میں کپاس کی کونسی قسم زیادہ مزاحمت پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

مصنوعی بارشوں کے تجربات سے ہم اس قابل ہوسکیں گے کہ ہم کسانوں کو مختلف علاقہ جات کے لئے کپاس کی اقسام کی سفارشات کرسکیں خصوصاً ایسے علاقہ جات جہاں زیادہ بارشوں کی وجہ سے کپاس کی فصل خراب ہوجاتی ہے اور اس کی پیداوار اور کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

سی سی آر آئی ملتان کپاس کے تحقیقی میدان میں نت نئے تجربات کی مدد سے کپاس کے کسانوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور فصل پر پڑنے والے مختلف موسمی حالات سے نمٹنے کے لئے مستقبل کی پیش بندی پر پوری طرح عمل پیرا ہے

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں