ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم شایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم شایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام سب سیبڑا اور 93 سالہ قدیم تاریخی جلوس شوکت حسین اسلامیہ کنڈر گارٹن سکول دولت گیٹ سے نکالا گیا جس کی قیادت صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی خاندان گیلانیہ کے سربراہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ولایتِ مصطفی'گیلانی مخدوم سید راجن بخش گیلانی نے کی جبکہ جلوس میں مخدوم سید مصطفی گیلانی مخدوم سید میراں محی الدین گیلانی سید عامر گیلانی سید عمران حیدر گیلانی ایڈوکیٹ ڈاکٹر سید حسنین مصطفی گیلانی صاحبزادہ سید رحمن حسن پیر سید حسنین سعید گیلانی مخدوم سلمان حسن گیلانی خاور شفقت حسنین بھٹہ انجینئر سخاوت حسین سید طالب حسین پرواز ملک قدیر جھوکر کرامت علی شیخ حافظ میعن خالد ملک عون نوید بھٹہ ملک جمال لابر عقیل انصاری ایم سلیم راجہ خواجہ نور مصطفی ایڈوکیٹ پروفیسر آصف جہانگیر پروفیسر ملک ظفر حسین عامر شہزاد صدیقی ملک یوسف ملک عمران یوسف عامر محمد نقشبندی نورالمین خاکوانی پروفیسر طارق قادری عاشق قادری دلاور قادری شہباز قادری معین قادری نقاش قادری حاجی خلیل راں محمد شہباز ڈوگر ملک رضوان علی ملک عبد الرحمن یوسف خضر قریشی محسن ہاشمی عمران اعظمی سمیت معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کیانجمن اسلامیہ کا 93 سالہ قدیم تاریخی جلوس حسین آگاہی جوک بازار صرافہ بازار پاک گیٹ حرم گیٹ چوک شہیداں بوہڑ گیٹ گھنٹہ گھر سے ہوتا ہوا دوبارہ دولتِ گیٹ پر ختم ہوا راستے میں جگہ جگہ قائدین او شرکاء کی دستار بندی کرائی گئی ہمدرد پریس اور الجیلان پریس اور ملک قدیر کھوکھر سمیت دیگر مقامات کے علاؤہ جلوس کے اختتام پر مخدوم سید ولایتِ مصطفی'گیلانی نے دعائیں کرائیں سیکورٹی مکمل طور پر ناکام رہی

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں