میپکوکے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے زیر التواء زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی فراہمی کے لئے ڈسٹری بیوشن میٹریل کا اجراء

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے زیر التواء زرعی ٹیوب ویل کنکشنوں کی فراہمی کے لئے ڈسٹری بیوشن میٹریل کا اجراء کردیاہے۔جون 2021ء کے اختتام تک ادائیگیاں کرنے والے مذکورہ کنکشنوں کے لئے میٹریل فراہم کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل میٹریل مینجمنٹ میپکومیاں جاوید اقبال کی جانب سے جاری ہونے والے ایلوکیشن کے مطابق ملتان، خانیوال، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، ساہیوال، بہاولپوراور وہاڑی سرکلوں میں نئے ٹیوب ویل کنکشنوں کی فراہمی کے لئے 50KVAکی78ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزجاری کئے گئے ہیں جبکہ119ایچ ٹی سٹیل سٹرکچر،14ایل ٹی سٹیل سٹرکچر، 64 سنگل ایچ پلیٹ فارم،14ڈبل ایچ پلیٹ فارم،32594میٹر ریبٹ کنڈکٹر، 423ڈسک انسولیٹرز، 485پن انسولیٹرز،516پی جی کنیکٹرز،173سٹے راڈز،1668کلوگرام سٹے وائر،234ڈی فیوز فٹنگ ،449ا?ئی نٹس،225ارتھنگ سیٹس، 2ایل ٹی (ٹی او یو) میٹرز،104اے ایم ا?ر سٹیٹک میٹرز،8سی ٹیز، 325اینکر شیکل،40میٹر پی وی سی ،14ایس ایکس اے،423 ڈیڈ اینڈ کلمپس، 437ڈی اے بولٹس،2اے ٹی بی (ای) ٹائپ اور441سٹیل ایکس آرمز فراہم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں