ملتان، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،دکانداروں کو جرمانے

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:33

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے آپریشنز ٹیموں کی کارروائیاں کرتے ہوئے کولڈ ڈرنک کارنر کو ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے اور ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح خانیوال میں سویٹس اینڈ بیکرز کو شوگر سیرپ میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 12 ہزار، وہاڑی میں بیکری کو مشینری پر گندگی پائے جانے، اوکاڑہ اور پاکپتن میں 2 ملک شاپس کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے اور ساہیوال میں بیکری کو تیار پروڈکٹس کو زمین پر سٹور کرنے پر 10،10ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ لودھراں میں فیٹ اینڈ آئل یونٹ کو آئل میں تیزابیت زیادہ ہونے پر معیار کی بہتری تک پروڈکشن بند کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اس کے علاوہ بہاولپور میں ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے، مظفرگڑھ میں بیکری کو پروڈکشن ایریا میں چھپکلیوں کی موجودگی پر 10،10ہزاراور بہاولنگر میں سویٹس کنفیکشنری یونٹ کو مٹھائی میں حشرات پائے جانے پر 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں