ملتان کے 10 مقامات پر سستی چینی موبائل پوائنٹس کا افتتاح کر دیا گیا

پوائنٹس پر چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائیگی، ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 00:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) ملتان کے 10 مقامات پر سستی چینی کے پوائنٹس کا افتتاح کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے دعویٰ کے مطابق ان پوائنٹس پر چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے گلگشت میں گول باغ چوک پر سستی موبائل چینی پوائنٹ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ موبائل چینی پوائنٹس کا مقصد چینی کے ریٹس کو کنٹرول کرنا ہے، شہر کے 10 مختلف علاقوں میں موبائل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں مزید 10 سستے چینی موبائل پوائنٹس قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہری 5 کلو تک چینی کنٹرول ریٹ میں خرید سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں