متحد ہو کر26 اکتوبر کو فیض آباد چوک راولپنڈی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں گے، خواجہ محمد شفیق

اتوار 24 اکتوبر 2021 20:55

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی جبری رجسٹریشن اور پوائنٹ آف سیل جیسے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف تاجر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہو کر26 اکتوبر کو فیض آباد چوک راولپنڈی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں گے ،تاجر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے اور ٹیکسز ادا کرکے ملکی ریونیو میں مدد دیتے ہیں ،اگر حکومت یہ سب نہیں چاہتی تو تاجر کاروبار بند کرکے چابیاں حکومت کے حوالے کر دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور آل پاکستان انجمن تاجران کے زیر اہتمام مقامی کلب میں جنوبی پنجاب تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن میں لاہور سے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر سمیت ملتان،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،لیہ،راجن پور،خانیوال،وہاڑی،میلسی،شجاعباد سے تاجر نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی کنونشن سے ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق،شیخ بشارت شوکت،ممتاز علی بابر،مرزا اعجاز علی،شیخ طاہر امجد،حاجی تنویر لیہ،شیخ محمد سلیم وہاڑی،شیخ محمد نقیب ڈی جی خان،سید امیر حسن مظفر گڑھ،چوہدری محمد عمران،عزیز الرحمن انصاری نے بھی خطاب کیا خواجہ محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایف بی آر کو چوروں ڈاکو ؤں کا مسکن کہا تھا وہ تاجروں کی بجائے پہلے وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو گرفت میں لائیں پھر تاجروں کی طرف آئیں ہم 26اکتوبر کو ایف بی آر کو فتح کرنے نکلیں گے ملک بھر کے تاجر دھرنا کے لیے فیض آباد راوالپنڈی پہنچیں گے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں سیلز ٹیکس عوام دیتے ہیں اور مینوفیکچر نے ہم ریٹیلر سے لے کر حکومت کو جمع کرانا ہو تا ہے پوائنٹ آف سیلز مشین ان پر لگائی جائے موجودہ حکومت نے تین سال میں تاجر کو صرف ذخیرہ اندوز اور ٹیکس چور کے القابات دئیے تاجر ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن ریٹرن جمع نہیں کراتا اور وہ ریٹرن جمع نہ کرا کر ڈبل ٹیکس ادا کرتا ہے اور ایف بی آر سے کوئی تعلق نہ رکھنے کا اعلان کرتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سے نمٹنا آسان نہیں ہم حکومت سے ٹی ٹونٹی نہیں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں مطالبات کی منظوری تک احتجاج کی سیریل جاری رہے گی تاجر فیض آباد دھرنا میں بھرپور شرکت کریں گے اور ہڑتال کا آپشن بھی استعمال کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد شفیق پورے ملک کے تاجر لیڈر ہیں میں ان کی قیادت کو تسلیم کرتا ہوں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں انہوں نے اہل اقتدار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تاجر حقوق کی بات کی نہ بکنے والے نہ جھکنے والے نہ پیچھے ہٹنے والے رہنما ہیں اور مزاحمت کار تاجر ہیں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق،شیخ بشارت شوکت،ممتاز علی بابر،مرزا اعجاز علی،شیخ طاہر امجد،طارق کریم چوہدری،حاجی تنویر لیہ،شیخ محمد سلیم وہاڑی،شیخ محمد نقیب ڈی جی خان،سید امیر حسن مظفر گڑھ،چوہدری محمد عمران،عزیز الرحمن انصاری نے کہا کہ تاجر ترمیمی صدارتی آرڈیننس برائے سیلز ٹیکس،سیلز ٹیکس میں جبری رجسٹریشن،پوائنٹ آف سیلز مشین کی تنصیب،پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں تین گنا اضافہ کو تسلیم نہیں کرتے اور قیادت کی کال پر26اکتوبر فیض آباد دھرنا میں بھرپور شرکت کریں گے ملک بھر کے کروڑوں تاجر حکومت کو ٹیکس دیتے اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں لیکن کروڑوں کا کاروبار کرنے والے تاجر کو معمولی گریڈ کا حکومتی افسر آ کر تذلیل کرے ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے مطالبات تسلیم ہونے کے دعوے کرنے والے بھی یکم کو لاہور میں کنونشن منعقد کرر ہے ہیں ہم نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر مزاکرات کئی گھنٹو ں کے بعد ناکام قرار دئیے انشاء اللہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے نکلیں گے اور احتجاج کریں گے جو ہمارا حق ہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں